Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی سرحد پر بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

’ہم شہدا کے لیے بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعود عرب نے جنوبی سرحد پر بحرینی فوجیوں  کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بحرینی حکومت اور عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم شہدا کے لیے بلندی درجات اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں‘۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم ایک مرتبہ پھر عالمی کمیونٹی سے حوثی ملیشیا کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔
’حوثی ملیشیا کو مسلح کرنے کی کارروائیاں روکنے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پابند بنایا جائے ‘۔

شیئر: