مدینہ منورہ کے پہاڑ قدرتی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کے حامل
شہر مقدس کے اہم پہاڑوں میں نمایاں ترین ’جبل احد‘ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے اطراف موجود پہاڑ قدرتی خوبصورتی اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ پرکشش پہاڑی نظارے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی اہم ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہر مقدس کے اہم پہاڑوں میں نمایاں ترین ’جبل احد‘ ہے جو نہ صرف علاقے کی تاریخ کے گواہ ہیں بلکہ یہاں کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

علاقے کے دیگر پہاڑوں میں ’الجماوات‘ کا نام آتا ہے جہاں سے مسجد نبوی کے علاوہ اطراف کا دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔
اس کے علاوہ ’جبل عیر‘ ہے، یہ مدینہ منورہ کے جنوبی جانب ہے جہاں سے فطرت کے حسین نظارے نگاہوں کو سرور بخشتے ہیں۔

شہری ترقیاتی اداروں نے ان پہاڑی مقامات پر ترقیاتی کام کیے جن کے تحت وہاں جانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹریکس بنائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ راستے میں مختلف مقامات پر مخصوص سٹاپ پوائنٹس تعمیر کیے گئے تاکہ وزیٹرز یہاں رک کر اطراف کی بخوبی مشاہدہ کرسکیں۔

پہاڑی تفریحی مقامات کے دامن میں کارپارکنگ کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہوٹلز اور کافی شاپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ان مقامات پر سیاحتی پروگرامز بھی لانچ کیے گئے تاکہ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح ان تاریخی مقامات کے بارے میں درست طور پر معلومات حاصل کریں۔
