Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپینز ٹرافی ،اس مرتبہ ٹف لگ رہا ہے،راشد لطیف

  کراچی... پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔اس مرتبہ ٹف لگ رہا ہے ۔ہمارے گروپ میں شامل 2ٹیمیں بڑی اور مضبوط ہیں۔ اگر انڈیا سے میچ جیت جائیں تو سمجھیں ٹرافی جیت گئے۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہند ہمیشہ پاکستان کے خلاف اپنی بولنگ سے میچ جیتا ہے۔ بیٹنگ سے کبھی نہیں جیتا۔سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ میں میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے۔ اگر بھائی اور بھتیجے کو کھلایا جاتا رہا تو میرٹ کہاں رہی۔

 

شیئر: