Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلاسیک گاڑیوں کا مہنگا شوق سعودی عرب میں آج بھی مقبول

قصیم ریجن میں قدیم گاڑیوں کی سالانہ بنیاد پرنمائش کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے( فوٹو: اخبار 24)
فورڈ گاڑی کے بانی امریکی شہری ہینری فورڈ کی کلاسیک کاریں 1908 میں مارکیٹ میں متعارف کرائی گئیں یہ شوق اگرچہ مہنگا ہے لیکن آج بھی مقبول ہیں۔ 
فورڈ کے کلاسیک ماڈل مارکیٹ ہونے کے برسوں بعد یہ گاڑیاں سعودی عرب کے قصیم ریجن میں پہنچیں جہاں ان گاڑیوں کے انداز اور بناوٹ کی وجہ سے لوگوں نے انہیں پسند کیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قصیم ریجن میں قدیم کلاسیک گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں نے اس حوالے سے ایک کمیونٹی قائم کی ہوئی ہے جہاں وہ قدیم گاڑیوں کی سالانہ بنیاد پر نمائش کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ 
رواں برس قصیم کلاسیک کلب کے تحت نمائش کا تیسرا ایڈیشن پیش کیا جا رہا ہے جس میں 60 کے قریب قدیم فورڈ کلاسیک کاریں رکھی گئی ہیں۔ 
کلب کے ترجمان صالح السکاکر نے بتایا ’رواں برس کی نمائش سال رفتہ سے بہتر ہے جبکہ نمائش میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اس سال اضافہ ہوا ہے‘۔ 
صالح السکاکر کا کہنا تھا ’کلب کا مقصد قدیم گاڑیوں کا شوق رکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے‘۔  

شیئر: