Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی ایس جے العزیزیہ میں یوم تکبیر کی تقریب

ایٹمی دھماکے پاکستان کی بقا و استحکام کےلئے ضروری تھے ،پرنسپل محمد بلال کا خطاب،طلباءنے ٹیبلوز کے ذریعے یوم تکبیر کی خوبصورت عکاسی کی 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی اسکول کے لنک آفیسر اور پاکستان قونصلیٹ میں ہیڈ آف چانسری سعید سرور تھے ۔ تقریب کی صدارت پرنسپل محمد بلال نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مشتاق ملک نے انجام دیئے ۔ شیخ اجلال نے تلاوت اور شرجیل اسلم نے نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔ صدر محفل محمدبلال نے اس دن کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے دلائل سے واضح کیا کہ ایٹمی دھماکہ پاکستان کی بقا و سلامتی کےلئے کیوں ضروری تھا ۔ خطے میں طاقت کے تواز ن کو برقرار رکھنے کےلئے ہندوستانی ایٹمی دھماکو ںکے جواب میں 28 مئی کو جب پاکستان نے یکے بعد دیگرے ہند سے زائد دھماکے کرتے ہوئے اپنی برتری ہندوستان پر ثابت کی اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں ۔28 مئی 1998 کوپاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ۔ پرنسپل نے اپنے خطاب میں مزید کہا پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کےلئے ہے تاہم دشمن کو اس امر کا احساس ہونا چاہئے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور انتہائی مستحکم ہاتھوں میں ہے ۔ کم عمر طالب علم فیصل ریاض نے ملی نغمہ پیش کیا جبکہ ننھے طلباءنے ٹیبلو ز پیش کرکے یوم تکبیر کی بھر پور عکاسی کی ۔ طالب علم سلمان ملک ، معاذ قاسم اور محمد احتشام نے اردو میں جبکہ محمد بلال ، ایھاب نعیم اور داﺅد کامران نے انگریزی میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر کی۔ علی رضا نے ملی نغمہ " یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اسکے " پیش کیا ۔تقریب کے انتظامات اور تیاری میں سینئر سیکشن ہیڈ محمد خلیل عمران اور عبدالعلیم عامر پیش پیش تھے جن کی کاوشوں کو حاضرین نے سراہا۔ تقریب کا اختتام ملی نغمے پر ہوا ۔ 

شیئر: