Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں سورج مکھی پرندے

لندن ..... اہلِ برطانیہ اپنی فطرت پسندی کے حوالے سے مشہور ہیں اور انہیں پھولوں ، خوشبوﺅں ،باغوں کے ساتھ ساتھ مچھلیوں اور پرندوں کا بھی بہت شوق رہتا ہے اس لئے وہ طرح طرح کے پرندے بھی پالتے ہیں مگر یہاں ایک باغ کی شاخ پر 2ایسے سفید فام پرندے دےکھے گئے جو حقیقتاً سورج مکھی بیماری کا شکار تھے ۔ جس میں جلد اور پر وغیرہ سفید ہو جاتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اس سے قبل ایسے پرندے کہیں اور کبھی بھی نہیں دےکھے گئے جبکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی ایسے پرندے شاذونادر ہی نظر آتے ہیں ۔ماہرین طیور کا کہنا ہے کہ جینیاتی خلل سے بھی ایسے پرندے سفید فام ہو جاتے ہیں ۔ ان نادر پرندوں کوپہلے دیکھنے کا اعزاز پرندوں کے شوقین کلیئر کنڈال نے حاصل کیا جنہوں نے برسوں پرندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر دیکھنے کی کوشش کی ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں اس کا موقع ملا۔

شیئر: