امریکہ میں ایک سرمایہ کار نک ڈیوڈوف نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ’اینتھروپک‘ کی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ ’کلاؤڈ کوورک‘ نے غلطی سے ان کی بیوی کے کمپیوٹر سے 15 سال پرانی قیمتی خاندانی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
ان تصاویر میں ان کی شادی کی تصاویر، بچوں کی یادیں اور دیگر نایاب لمحات شامل تھے۔
’ڈیویڈوس وینچرز کولیکٹیو‘ کے شریک بانی نک ڈیوڈوف نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اے آئی کو اپنی بیوی کے ڈیسک ٹاپ کی فائلیں منظم کرنے کی اجازت دی اور خاص طور پر عارضی آفس فائلیں ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ اس کمانڈ پر اے آئی نے غلطی سے وہ فولڈر حذف کر دیا جس میں 15 ہزار سے زائد تصاویر محفوظ تھیں۔
مزید پڑھیں
اس واقعے کی سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ حذف کرنے کا عمل ’ٹرمینل‘ کے ذریعے ہوا جس کی وجہ سے یہ فائلز سسٹم کی عام ’ٹریش بین‘ میں نہیں گئیں اور انہیں ری سائیکل (واپس حاصل کرنا) ممکن نہیں رہا۔
نک ڈیوڈوف نے اسے بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے ’دل کا دورہ پڑنے کے قریب‘ تھا۔
ڈیوڈوف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’کلاؤڈ کوورک کو بیوی کے ڈیسک ٹاپ کو منظم کرنے کو کہا، اس نے کہا کر رہا ہوں، پھر عارضی آفس فائلیں حذف کرنے کی اجازت مانگی، میں نے دی، اور پھر کہا ’اوہو‘۔ معلوم ہوا کہ اس نے غلطی سے وہ فولڈر حذف کر دیا جس میں میری بیوی کی گزشتہ 15 سال کی کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر تھیں۔ بچوں کی تصاویر، ان کی ڈرائنگز، دوستوں کی شادیوں، سفر کی تصاویر سب کچھ۔ یہ فائلز ٹریش میں نہیں تھیں، یہ ٹرمینل کے ذریعے ڈیلیٹ ہوئیں۔‘
اس حادثے کے بعد جب ڈیوڈوف نے ایپل کی مدد طلب کی تو انہوں نے آئی کلاؤڈ ڈرائیو کی ایک خاص خصوصیت بتائی جس کی مدد سے پچھلے 30 دنوں میں حذف شدہ فائلز کو بازیاب کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت وہ اب ہزاروں تصاویر کو دوبارہ لوڈ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
Asked Claude Cowork organize my wife’s desktop, it stated doing it, asked for a permission to delete temp office files, I granted it, and then it goes “ooops”.
Turns out it tried renaming and accidentally deleted a folder with all of the photos my wife made on her camera for the…— Nick Davidov (@Nick_Davidov) February 7, 2026












