Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر غیرلائسنس یافتہ ٹیکسی سے گریز کریں، ایئرپورٹ انتظامیہ

ایئرپورٹ کےلیے خصوصی ٹیکسی سروس فراہم کی جاتی ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر غیرلائسنس یافتہ ٹیکسی استعمال نہ کریں۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایکس اکاونٹ پر مسافروں کو متنبہ کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سے جانے کےلیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس کا انتظام کیا گیا ہے جو مسافروں کو محفوظ طریقے سے انکی منزل پرپہنچاتی ہیں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافروں کو چاہئے کہ وہ محفوظ ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔ واضح رہے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی گاڑیوں کے مالکان بھی پرائیوٹ ٹیکسی کے طورپرکام کررہے ہیں جو غیرقانونی عمل ہے۔
اس حوالے سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیمیں ایسے ڈرائیوروں کے خلاف وقتا فوقتا کارروائی بھی کرتی ہیں۔
ایئرپورٹ پر مسافروں کو لے جانے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں کام کررہی ہیں جو مناسب کرایہ لیتے ہوئے محفوظ طریقے سے مسافروں کو انکی منزل تک پہنچاتی ہیں۔

شیئر: