جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی ہدایت ، مسافر کارگوضوابط پرعمل کریں
جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی ہدایت ، مسافر کارگوضوابط پرعمل کریں
اتوار 23 اپریل 2023 22:47
غیرمعیاری تھیلوں اور رسیوں سے باندھے ہوئے بیگ قابل قبول نہیں (فوٹوئٹر)
جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے سفر سے قبل اپنے سامان کا جائزہ لے لیں۔ غیرمعیاری تھیلے یا بیگ استعمال نہ کریں۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں مسافروں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سامان کے بیگ مقررہ وزن کے مطابق رکھیں۔
سامان کے بیگ مقررہ معیار کے مطابق ہوں, بکسوں کو رسیوں کی مدد سے باندھنے سے گریز کریں۔
پلاسٹک یا کپڑے کے تھیلوں میں سامان رکھنے سے اجتناب برتیں ۔ ایسے تھیلوں کو فضائی سفر میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔
ایسے بیگ جن کی بیلٹ لمبی ہووہ بھی کارگومیں بک نہ کرائیں۔ لمبی بیلٹ کوبیگ سے جدا کردیاجائے تاکہ وہ کسی الجھن کا باعث نہ بنے۔
واضح رہے رمضان عمرہ سیزن کے مکمل ہونے پرجدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دنیا بھرسے آنے والے مسافرواپسی کا سفرکرتے ہیں اس حوالے سے انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ مسافروں کا کم سے کم وقت صرف ہو اوروہ کسی مشکل کا سامنا کیے بغیراپنی منزل پرپہنچ جائیں۔
مقررہ حد سے زیادہ سامان نہ رکھاجائے(فوٹو، ٹوئٹر)
ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات نامے مختلف کاونٹرز پرلگائے گئے ہیں جن میں ایک واضح طورپرمسافروں کوکہا گیا ہے کہ وہ کارگو کے سامان میں ’پاوربینک‘ نہ رکھیں۔ موبائل چارج کرنے کے لیے مخصوص پاوربینک ہاتھ والے بیگ میں رکھیں۔