Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک پولیس کی خفیہ ٹیمیں کیسے کام کررہی ہیں؟

خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کےلیے خفیہ یونٹس عام گاڑی میں تعینات کیے جاتے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک پولیس کی خفیہ ٹیموں کی جانب سے قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنےوالوں کے چالان بھی کیے جارہے ہیں۔ 
سبق نیوز کے مطابق ریاض شہرکی ایسی شاہراہوں پر جہاں خود کارسسٹم موجود نہیں کے علاوہ مصروف شاہراہوں پرخلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کےلیے ٹریفک پولیس کے خفیہ یونٹس عام گاڑی میں تعینات کیے جاتے ہیں۔ 
خفیہ پولیس کی ایک ٹیم نے ریاض میں ایک شخص کوحراست میں لیا جس نے اپنی گاڑی پر دوسری نمبر پلیٹ لگائی تھی جو اس گاڑی پر رجسٹرنہیں تھی۔
خفیہ اہلکار نے اسے تیزرفتاری اورغلط اوورٹیکنگ پر گرفتار کیا بعد میں معلوم ہوا کہ جو نمبرپلیٹ گاڑی پرلگائی گئی ہے وہ اس کی نہیں۔ 
خفیہ ٹریفک پولیس کی ایک اور ٹیم نے بغیرنمبر پلیٹ گاڑی چلانے پرایک شخص کو حراست میں لے کر گاڑی پولیس تحویل میں دے دی۔  
گاڑی کی ساخت میں غیرقانونی طورپرتبدیل کرنے اورسائلینسر نکال کرچلانے والے کو بھی حراست میں لے کر خلاف چالان کیا گیا۔ 

شیئر: