Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار انشورنس نہ ہونے پر چالان کس طرح؟ 

چالان سو سے ڈیرھ سو ریال تک کیا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بغیرانشورنس گاڑی چلانا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔  ایسی گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کا نیا طریقہ کار مخصوص کیا گیا ہے۔  
اخبار24 کے مطابق محکمہ ٹریفک  کا کہنا ہے کہ بغیرانشورنس والی گاڑی کے خلاف چالان کی آن لائن کارروائی ہر 15 روز پر اس وقت تک ہوتی رہے گی جب تک کہ گاڑی کا مالک انشورنس نہ کرالے۔ 
محکمے نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بغیرانشورنس والی کسی گاڑی کے خلاف پہلی بار جرمانہ کیا گیا ہو اور اس نے اس کے بعد گاڑی کی انشورنس کرالی ہوگی تو ایسی صورت میں معاملہ ختم ہوجائے گا۔
اگر کسی نے پہلی کارروائی کے بعد15 دن تک انشورنس نہ کرایا ہو تو پندرہویں دن دوبارہ آن لائن جرمانہ ہوگا۔
اس طرح اس پر دوسرا جرمانہ ہوجائے گا اور یہ سلسلہ گاڑی کی انشورنس کرائے جانے  تک ہر پندرہ دن پر خودکار طریقے  سے ہوتا رہے گا۔ 
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بغیر انشورنس والی گاڑی کے خلاف کارروائی سعودی عرب کے تمام شہروں اور کمشنریوں میں  شروع کی جائے گی۔ 

انشورنس نہ کرانے پر ہر15 دن بعد  نیا چالان کیا جائے گا (فوٹو،ایس پی اے)

محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ گاڑی کی انشورنس کی میعاد کے حوالے سے ابشر کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے اتوار یکم اکتوبر سے بغیر انشورنس والی گاڑیوں کے خلاف آن لائن چالان کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔ جرمانہ سو سے ڈیڑھ سو ریال تک کا ہے۔ 

شیئر: