Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پرملازمتوں کی جعلی ای میلزسے ہوشیار رہیں

ای میلز کے ذریعے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ایئرپورٹ پراسامیاں خالی ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونےوالی جعلی ای میلز سے ہوشیار رہا جائے۔
عکاظ اخبار کے مطابق جدہ کے شاہ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ایکس اکاونٹ پرخبردار کیا ہے کہ  ملازمتوں کے حوالے سے موصول ہونے والی جعلی ای میلز پرتوجہ نہ دی جائے ۔
ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کی میلزارسال نہیں کی جاتیں۔ درکار اسامیوں کے حوالے سے اطلاع صرف ایئرپورٹ انتظامیہ کی ویب سائٹ پرہی جاری کی جاتی ہے انفرادی طورپرکسی کو ای میل کے ذریعے مطلع نہیں کیا جاتا۔
انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرضی ای میل کا جواب نہ دیا جائے نہ ہی انہیں کھولا جائے۔
واضح رہے بعض ہیکرز کی جانب سے لوگوں کو ایسی ای میلز ارسال کی جارہی ہیں جن میں یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ارسال کی گئی ہیں۔ ای میل میں ایئرپورٹ پرخالی اسامیوں کی بھرتی کےلیے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔

شیئر: