Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حالۃ عمار : 130ہزار نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ

ریاض ۔۔۔ حالۃ عمار کے کسٹم افسران نے ایک گاڑی اوربس کے ذریعے اسمگل کی جانیوالی 128312نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل خالد الرمیح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ معتمرین کی ایک بس حالۃ عمار بری سرحدی چوکی پہنچی تھی۔ تلاشی لینے پر 77075نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔کھانے پینے کی اشیاء کے ڈبوں میں خفیہ طریقے سے چھپاکر اسمگل کی جارہی تھیں۔ضیوف الرحمن کو پیش کی جانیوالی سہولتوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نشہ آور گولیاں اسمگل کررہے تھے۔ دوسری جانب ایک گاڑی مذکورہ بری سرحدی چوکی پہنچی جس کے خفیہ خانوں کی تلاشی پر 51237نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

شیئر: