Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2کاک پٹ اور فٹبال گراﺅنڈ سے بڑا طیارہ

نیویارک .... مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے دنیا کے سب سے بڑے طیارے کا افتتاح کردیا۔2کاک پٹ اور فٹبال گراﺅنڈ سے بڑے پروالا یہ طیارہ ، سیاروں کو خلا میں چھوڑنے کے کام آئیگا۔ اسے ایک ایرو اسپیس کمپنی نے پال ایلن کیساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ اسکے6انجن ہیں او راسکے پروں کی لمبائی 385فٹ تک ہے جو کسی بھی فٹبال گراﺅنڈ سے زیادہ لمبے ہیں۔2011ءمیں یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور اس وقت لاگت کا اندازہ 300ملین ڈالر کا تھا تاہم ابھی اسکی کل لاگت کے بارے میں کوئی اعدادوشمار جاری نہیںہوئے۔ اس طیارے کو کیلیفورنیا میں تیار کیا گیا ہے۔ طیارہ 5لاکھ پاﺅنڈ وزنی ہے۔

شیئر: