Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گئو رکشکوں نے نوجوان کو چاقو گھونپ دیا

نئی دہلی۔۔۔۔گئورکشکوں کے حملے میں بی اے سیکنڈایئر کا طالب علم زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ہریانہ سونی پت ضلع میں پیش آیا۔گئو رکشا سیوا دل نے کیرلا میں گائے کا گوشت کھانے والے کانگریس کے کارکنوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے ریلی نکالی تھی۔ اس ریلی میں انہیں بی اے کا طالب علم شیوم کیمرہ لئے نظر آیا جسے سیوا دل کے کارکنوں نے کیمرہ مین سمجھ لیا اور اس سے کہا کہ وہ احتجاج کی تصاویر اتارے ۔شیوم نے انکار کردیابعد میں تلخ کلامی ہوئی ۔ راہگیروں نے بیچ بچاؤکرکے معاملہ ختم کرایا ۔ ریلی کے بعد گئو رکشکوں نے شیوم کا پیچھا کیا اور اسکے سینے اور پیٹ پر چاقوؤں سے حملہ کردیا جسے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر دہلی کے اسپتال بھیج دیا گیا۔واقعہ کے مرکزی ملزم 19سالہ مہیت اور 2ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گئورکشک گروپ نے ان تینوں سے لاتعلقی ظاہر کردی ہے۔

شیئر: