Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعضا کے عطیے سے تین بچوں کو نئی زندگی مل گئی

بچوں کے رشتہ داروں نے عطیے پر متوفی بچے کے اعزہ کا شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
دماغی طور پر مردہ بچے کے جسمانی اعضا کے عطیے سے تین بچوں کو نئی زندگی مل گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الاحسا ہیلتھ کمپلیکس کی انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی کمشنری الاحسا میں ایک بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس سے اس کی دماغی موت واقع ہو گئی۔ 
اعضا کے عطیہ مرکز کی جانب سے رابطہ کرنے پر دماغی طور پر مردہ  قرار دیے جانے والے بچے کے رشتہ داروں نے اس کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دے دی۔ 
الاحسا ہیلتھ کمپلیکس نے بتایا کہ ’دماغی موت والا بچہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں تھا۔ رشتہ داروں کو اعضا کے عطیے کی اہمیت کے بارے میں سمجھایا گیا اور اسی دوران عطیات کے سعودی مرکز سے رابطہ بھی کر لیا گیا۔‘
کمپلیکس نے بتایا کہ ’بچے کے رشتہ داروں نے ضرورت مند تین بچوں کی زندگی بچانے کی خاطر اپنے بچے کے اعضا عطیہ کرنے کی منظوری دی۔‘
پیوند کاری کے سعودی مرکز کے سرجن الاحسا زچہ و بچہ ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے متعلقہ عملے کے تعاون سے بچے کے اعضا حاصل کر کے ضرورت مند بچوں کے آپریشن کر دیے جو کامیاب رہے۔
متاثرہ بچوں کے رشتہ داروں نے اعضا کے عطیے پر متوفی بچے کے رشتہ داروں کا دلی شکریہ ادا کیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: