Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’توکلنا‘ پر اعضا عطیہ کے لیے رجسٹریشن کی سہولت

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعضا کے عطیہ کی مہم سے متاثر ہو کر مملکت میں اعلی سطح پر شاہی خاندان اور دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی عطیہ مہم میں خود کو رجسٹرکرانے کا آغاز کردیا۔
عطیہ مہم کے حوالے سے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ’سدایا‘ نے بھی ’توکلنا‘  ویب پرابتدائی طور پر اعضا عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی ہے۔

توکلنا ویب کے بعد ایپ پر بھی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی(فوٹو،ٹوئٹر)

ویب نیوز ’سبق‘ و دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو کہ ’سدایا‘ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں نے اتھارٹی کو ہدایت کی تھی کہ جدید ٹیکنالوجی اختیار کرتے ہوئے اعضا کے عطیہ کے لیے رجسٹریشن مہم کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ولی عہد کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے ’سدایا‘ نے توکلنا  پر اعضا کی رجسٹریشن کے لیے ابتدائی طورپر خصوصی پورٹل کا اضافہ کردیاہےتاہم بعدازاں اس سہولت کو موبائل ایپ پر بھی منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انسانیت کی فلاح وبہبود کے پیش نظر جسمانی اعضا عطیہ کرنے والے سینٹر میں اپنا اندراج کرایا تھا۔

شیئر: