منشیات سمگل کرنے کی بڑی کارروائی ناکام، گولیاں راڈز میں چھپائی گئی تھیں
کسٹم اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات پردوں کے لیے تیار کی گئی راڈز میں چھپائی گئی تھیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ پورٹ کے کسٹم اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والی ایک شپمنٹ جس میں پردوں کو لٹکانے کےلیے بنائی گئی راڈز موجود تھیں کا جائزہ لیا تو اس میں چھپائی گئی نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں۔
کسٹم اہلکاروں نے منشیات کا سراغ لگانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ تربیت یافتہ کتوں کا بھی استعمال کیا جن کے ذریعے چھپائی گئی منشیات کے بارے میں علم ہوا۔
محکمہ کسٹم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 250 ہے جنہیں تلف کرنے کےلیے محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں محکمہ کسٹم کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کو خبردارکیا گیا ہے کہ مملکت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیمیں چوکس ہییں۔