Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابشر‘ کے ذریعے گاڑی کی نمبرپلیٹ ڈلیوری کے چارجز کتنے ؟

نمبرپلیٹ فیس کے 100 ریال کے علاوہ ڈلیوری جارچز ادا کرنا ضروری ہے(فوٹو، عکاظ اخبار)
وزارت داخلہ کے سروسزپورٹل ’ابشر‘ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی نمبرپلیٹ ٹریفک پولیس کے  ادارے سے وصول کر کے اسے ڈیلیور کرنے کی فیس 143.75 ریال ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ابشر پورٹل کی انتظامیہ نے گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کے حوالے سے استفسار پر وضاحت کی۔
جس کے مطابق نمبرپلیٹ خراب ہونے پرڈبلیکیٹ پلیٹ جاری کرانے کی سرکاری فیس 100 ریال ہے۔
ابشر انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ جاری کرانے کی فیس جو کہ 100 ریال ہے جمع کرانے کے بعد اسے گھر تک پہنچانے کے لیے حاصل کی گئی سروسز کی فیس 143.75 ریال ہے جو فیس میں شامل نہیں۔
بعض افراد کی جانب سے دریافت کیا جارہا تھا کہ نمبرپلیٹ کی فیس ادا کرنے کے باوجود ان تک پلیٹ نہیں پہنچی جس پرابشر کی جانب سے کی گئی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ ڈلیوری چارجز علیحدہ ادا کرنے ہوں گے جس کے بعد 5 سے 7 دن کے اندر نمبرپلیٹ ڈلیور کردی جائے گی۔

شیئر: