Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جم کر کھیلے تو جیت ہماری ہوگی،شہر یار

برمنگھم...کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان نے کہا ہے کہ ہند کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم جم کر کھیلی تو جیت ہماری ہوگی۔ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے پاک، ہند میچ سے ایک دن قبل کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیاکہ ہند کے خلاف میچ میں متحد ہو کر میدان میں اتریں ۔انہوں نے مزید کہاکہ میری خواہش ہے کہ یہ میچ جیتیں۔سرفراز کی کپتانی میں باصلاحیت ٹیم موجود ہے اگر جوش اور بھر پورصلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو ضرور کامیابی ملے گی۔ 

 

شیئر: