Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں ہندوستانی فوجی قافلے پر حملہ،2ہلاک

  سری نگر... کشمیر میں ہندوستانی فوجی قافلے پر حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔مسلح افراد نے ہفتے کو ضلع کلگام میں سری نگر جموں شاہراہ سے گزرنے والے ہندوستانی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا، 6 فوجی زخمی ہوگئے۔ 2 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ فوجی قافلہ اودھم پور سے سری نگر جا رہا تھا ۔حملے کے بعد فوج اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سری نگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب ہندوستانی آرمی چیف جنرل پبن راوت کشمیر کے دورے پر ہیں۔

 

شیئر: