Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر مواصلات کی لندن میں وزرا اور عہدیداروں سے ملاقات

میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کی ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و لاجسٹک خدمات صالح بن ناصر الجاسر نے جمعے کو لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن( آئی ایم او) اسمبلی کے 33 ویں اجلاس کے موقع پر وزرا اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
صالح بن ناصر الجاسر نےیمن، قطر اور بحرین کے ہم منصوبوں، جمیکا، نائیجیریا، انڈونیشیا، سویڈن اور فلپائن کے وزرا اور آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔
ملاقاتوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے اور میری ٹائم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


میری ٹائم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر کو میری ٹائم آرگنائزیشن ( آئی ایم او) کی جنرل اسمبلی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
میری ٹائم آرگنائزیشن اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے۔ اس کے ممبران کی تعداد 175 ہے۔
آئی ایم او جہاز رانی کے تحفظ اور سیکیورٹی، بحری جہازوں کے ذریعے سمندری اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔

شیئر: