Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکنان کو مفت ناشتہ کرانے والے سعودی شہری کا انتقال

اب ان کے بیٹے بھی اسی طرح ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں (فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب تبوک میں غیر ملکی کارکنان کو مفت ناشتہ کرانے والے سعودی شہری حمود العطوی کے انتقال پر علاقے میں رنج کی لہر دوڑ گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی شہری تقریباً تیس سال سے تبوک کے حراج آنے والے غیرملکی مزدوروں کو مفت ناشتہ کرا رہے تھے۔
وہ مشرقی تبوک کے المعظم قریہ سے حال ہی میں واپس آئے تھے۔ ان کی تدفین تبوک قبرستان میں کی گئی۔
حمود العطوی کے ایک رشتے دار نے بتایا ’جس طرح وہ دل کھول کر غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرتے تھے۔ اب ان کے بیٹے بھی جنہیں سخاوت ورثے میں ملی ہے، اسی طرح ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔ خصوصاً تبوک کے حراج میں غیرملکی مزدوروں کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔‘
 ایک دوست مجاہد الخضری کا کہنا تھا ’حمود العطوی بدو تھے۔ صحرا میں ان کی پرورش ہوئی تھی۔ مہمان نوازی ان کی پہچان تھی۔ وہ سوق الخمیس میں مزدوروں کو ناشتہ کراتے تھے۔‘
’ان کی بیگمات قہوہ، روٹی سمیت ناشتے کی تمام چیزیں خود تیار کرتی تھیں۔‘
گورنر تبوک شہزدہ فید بن سلطان بھی ان کی فیاضی سے متاثر تھے۔ کئی سال پہلے ان کی عزت افزائی بھی کی تھی۔

شیئر: