Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فن لینڈ میں23گھنٹے کا روزہ

لندن ..... فن لینڈ سمیت قطب شمالی پر آباد ممالک کے مسلمان امسال 23 گھنٹے کا روزہ رکھ رہے ہیں۔ جہاں سورج صرف 55منٹ کیلئے غروب ہوتا ہے۔برطانوی جریدے انڈیپنڈنٹ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایسے ممالک میں روزے کا حال بیان کیا گیا ہے جہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا۔ فن لینڈ کے مسلمان مختلف تجربے سے گزر رہے ہیں جہاں سورج صرف 55منٹ کیلئے غائب ہوتا ہے اور دن 23گھنٹے کا ہوتا ہے۔ وہاں آباد ایک شہری محمد نے بتایا کہ انکے یہاں روزہ صبح ایک بجکر 35منٹ پر شروع ہوتا ہے اور آدھی رات بعد 12بجکر 48منٹ پر افطار ہوتا ہے۔ بعض علاقے ایسے ہیں جہاں سورج 20گھنٹے سے زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ فن لینڈ کے بعض علاقے قطب شمالی کے دائرے میں آتے ہیں جہاں سورج کئی روز تک آدھی رات کو نکلا رہتا ہے۔ فن لینڈ کے شمال بعید میں موسم گرما کے دوران سورج 73دن تک مسلسل نظر آتا ہے اور موسم سرما کے دوران 511دن تک نظر ہی نہیں آتا۔

شیئر: