Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی حدود میں شدید دھند، ریڈ الرٹ جاری

’شدید دھند کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی حدود ریجن میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا علاقہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’شدید دھند کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے‘۔
’العویقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’کچھ دیر بعد جب دھوپ گرم ہوگی تو دھند قدرے چھٹ جائے گی تاہم شام ہوتے ہی پھر حد نگاہ انتہائی محدود ہوجائے گی‘۔
محکمے نے شمالی حدود ریجن کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اولے گرنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

شیئر: