Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اب ہاکی بھی کھیلی جائے گی، پہلی ایلیٹ چیمپئن شپ جمعے سے

مملکت میں فیلڈ ہاکی کو فروغ دینے کے لیے کاوشش کی جارہی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی ہاکی فیڈریشن کے تحت ریاض کے الشباب کلب میں جمعہ سے پہلی ایلیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  
سبق نیوز کے مطابق ہاکی میچز کے انعقاد کا مقصد مختلف سپورٹس کلبوں میں فیلڈ ہاکی کو شامل کرنا ہے۔
سپورٹس کلب کے تحت مملکت میں فیلڈ ہاکی کو فروغ دینے کے لیے کاوشش کی جارہی ہے۔ 
چیمپئین شپ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو فیڈریشن کے تحت وسطی، مشرقی اورمغربی ریجنز کی ٹیمیں ہیں جن میں 60 کھلاڑی شامل ہیں۔ 
سعودی ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ’ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت سعودی عرب میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافے کے تحت ہاکی کے کھیل کو مملکت میں فروغ دینے کے لیے کوشش کررہے ہیں تاکہ ہاکی کے میدان میں بھی بہترین ٹیم ترتیب دی جاسکے‘۔

شیئر: