Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مملکت برائے امورخارجہ سے برطانیہ اور چلی کے سفیروں کی ملاقات

علاقائی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امورخارجہ اورکابینہ کے رکن عادل بن احمد الجبیر سے ریاض میں متعدد ممالک کے سفراء نے ملاقاتیں کیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر مملکت عادل الجیبر سے ریاض میں انکے دفتر میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن نے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مملکت میں جمہوریہ چلی کے غیرمقیم سفیر پیٹریسیوڈیاز برٹن نے بھی وزیر مملکت برائے امورخارجہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
چلی کے مملکت میں غیرمقیم سفیر سے عالمی حالات اور دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔

شیئر: