Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ہوائی اڈے کو سائیلنٹ ایئرپورٹ بنا دیا جائے گا

’ایئرپورٹ میں پروازوں کے لیے صوتی ندا اور اعلان نہیں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ انجینئر احمد القحطانی نے کہا ہے کہ ابہا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو سائیلنٹ ایئرپورٹ بنا دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سعودی عرب کا پہلا سائیلنٹ ایئرپورٹ ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’انفرادیت پیدا کرنے اورمختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی طرز پر کام کرنے کے لیے ابہا ایئرپورٹ کو سائیلنٹ کیا جارہا ہے‘۔
’ابہا ہوائی اڈہ شور شرابے اور سمعی آلودگی سے پاک اور مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوگا‘۔
’ایئرپورٹ کے تمام الیکٹرانک سکرینوں میں پروازوں کے اوقات کار اور گیٹ نمبر وغیرہ انتہائی دقیق ہوں گے‘۔
’ایئرپورٹ میں پروازوں کے لیے صوتی ندا اور اعلان نہیں ہوگا تاہم انتہائی ضرورت کے تحت مختصر اعلان کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ میں متعدد زبانوں کے الیکٹرانک سکرینیں نصب ہوں گی‘۔
 

شیئر: