Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے اسٹریا کے ہم منصب کی ملاقات

علاقائی و خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ریاض میں انکے دفترمیں  جمہوریہ اسٹریا کے وزیرخارجہ الگزینڈرشالنبرگ نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسٹریا کے وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات کےلیے انکے دفتر پہنچے تو شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مملکت میں خوش آمدید کہا۔
ملاقات میں جمہوریہ اسٹریا اور مملکت کے مابین تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔
اس موقع پروزارت خارجہ میں جنوبی یورپ ڈیسک کے ڈائریکٹر احمد الخمیس بھی موجود تھے۔

شیئر: