Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجوائن کے پانی سے وزن میں کمی

نئی دہلی۔۔۔۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صرف اجوائن کا پانی پی لینے سے 2ہفتے میں 6کلوگرام وزن کم ہوسکتا ہے۔ہم سب جانتے ہیں کہ خوراک میں سلاد ،ریشے والی ڈائٹ لینے اور روزانہ ورزش کرنے اور اچھی نیند سے آدمی صحت مند رہتاہے لیکن اگر اجوائن کو پانی کے گلاس میں ڈال کررات کر رکھ دیا جائے اور اگلی صبح ابال کر پی لیا جائے تو وزن کم ہوجائے گا۔ طریقہ یہ ہے کہ چائے کاایک چمچہ اجوائن ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر رکھا جائے اگلی صبح ابالا جائے اور چھان کر خالی پیٹ پی لیا جائے۔اس کے گھنٹے بعد تک کچھ نہ کھایا جائے۔ اس سے نہ صرف نظام ہاضمہ بہتر ہوگا ، شریانوں میں پھنسی چکنائی گھل جائے گی اور پیٹ پر سے چربی ختم ہوگی۔

شیئر: