Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ، گرلز سیکشن میں یوم تکبیر کی باوقار تقریب

جدہ ( نیوز ڈیسک ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ گرلز سیکشن میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل فرحت نعیم نے یوم تکبیر کے حوالے سے طالبات کو آگاہ کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کسی سے پیچھے نہیں ۔ ہمارا دفاع انتہائی مستحکم اور ناقابل تسخیر ہے اور کوئی ہماری جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہ کرے ۔ وائس پرنسپل نے مزید کہا کہ عالم اسلام میں پاکستان واحد ملک ہے جو ایٹمی قوت ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم دنیا میں نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔ انہو ں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہمارا مستقبل ہیں ۔ حصول علم پر توجہ دیں تاکہ مستقبل روشن ہو ۔ تقریب کا انعقاد پاکستان اسٹڈیز فورم نے مسز رفعت شاہدہ کی رہنمائی میں کیا ۔ اسٹیج پر چاغی کے پہاڑاور ایٹم بم کے ماڈلز بنائے گئے تھے جبکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر سے بھی سجایا گیا تھا ۔ پروگرام کی منتظم رفعت شاہدہ نے پاکستان کے ایٹمی منصوبے پر تاریخی حوالوں سے روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت تمام سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنکی مثالی کاوشوں سے پاکستان کو نمایاں مقام حاصل ہو ااور وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔ تقریب میں مختلف ہائوسسز کی طالبات نے تقریریں کی جن میں فاطمہ ہائوس کی زینب ایوب ، عائشہ ہائوس کی سدرہ نصیر نے " پاکستان کی عالم اسلام میں ایٹمی اہمیت " جبکہ خدیجہ ہائوس اور مریم ہاؤس کی طالبات نے بہترین ٹیبلوز پیش کئے ۔ تقریب کے اختتام سے قبل شرکاء نے یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا آخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔

شیئر: