Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر 2ٹیڑھے راستوں کے دوراہے پر

واشنگٹن ....امریکی مجلے فارن افیئرز نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے سامنے صرف دو راستے ہیں۔ وہ ان دنوں الگ تھلگ ہوچکے ہیںاس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پہلا راستہ یہ ہے کہ وہ خلیجی و عرب ممالک کے مطالبات اور شرائط تسلیم کرلیں اس طرح تعلقات معمول پر آجائیں گے۔ اس راستے کو اپنانے کیلئے قطر کو الاخوان اور خطے میں انتہا پسند جماعتوں کی حمایت کی پالیسی سے دستبردار ہونا پڑے گا نیز ایران اور حزب اللہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات ترک کرنا ہونگے۔ مجلے کا کہنا ہے کہ شیخ تمیم ہی قطر کے موجودہ بحران کے ذمہ دار ہیں۔ مجلے نے توجہ دلائی کہ دوسرا راستہ یہ ہے کہ امیر قطر ایران کو حلیف بنالیں او راسکے ساتھ زبردست اقتصادی تعلقات قائم کرلیں۔ ایسا کرنے پر انہیں بھاری قیمت چکانا پڑیگی ۔ جی سی سی سے نکلنا ہوگا۔ اس میں قطر کی واپسی بحال ہوگی۔ دونوں راستے مشکل ہیں۔ پہلا راستہ اختیار کرنے پر انہیں اپنے والد نیز سابق وزیر خارجہ حمد بن جاسم اور ریاست کی قدیم قوتوں کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے جبکہ دوسرے راستے کو اپنانے میں قطر اپنوں سے خارج ہوگا۔

شیئر: