Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے فائنل : فالکنز، گرین بنگلہ اور بٹگرام زلمی چیمپیئن

الخرج، حریمالہ، حائر اور درعیہ لیگز میں کے ایف ایس ایچ ریاض واریرز ، پاک فورس، چیلنجرز الیون اور لوزین سی سی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
 
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے زیرِ اہتمام اور ویسٹرن یونین کی اسپانسرشپ میں ہونے والے ویسٹرن یونین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فائنلزکے میچز کھیلے گئے جس میں فالکنز، گرین بنگلہ اور بٹگرام زلمی نے اپنی متعلقہ لیگز میں چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حریمالہ لیگ میں، فالکنز نے پاک فورس کو59رنز سے شکست دی۔فالکنزکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193ر نز پر آل آؤٹ ہو گئی جس میںفرحان مشتاق 43، فاروخ سعید38 اور عتیق احمد 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عمران نے 3 جبکہ کاشف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں،پاک فورس کی ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں کاشف 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔فرحان مشتاق نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فرحان مشتاق مین آف دی میچ قرار پائے۔
حریمالہ لیگ میں، عتیق احمد261رنز اور11 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر نامزدہوئے جبکہ بلال وانی471 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے بازاور الطاف شکیل 13 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولرمنتخب ہوئے۔ حائر لیگ میں،گرین بنگلہ نے چیلنجرزالیون کی ٹیم کو48 رنزسے مات دی۔ گرین بنگلہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا ہدف دیاجس میں غلام مصطفی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 95 رنز اسکور کئے جبکہ شاہد 68 اور بادل 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔فہد اورانیش نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں،چیلنجرز الیون 8وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا پائی جس میں شمند نے 35 اور فہد نے 32 رنز بنائے ۔ بادل نے 3 جبکہ الامین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔غلام مصطفی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔حائر لیگ میں، سنیل آنند کلائی 232رنز اور 9 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر نامزدہوئے جبکہ پراسنتھ پراسننا کمار384 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے بازاورعبدالرحیم الامین16 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولرمنت خبہوئے۔ درعیہ لیگ میں،بٹگرام زلمی نے لوزین سی سی کی ٹیم کو19 رنزسے مات دی۔بٹگرام زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے198 رنز کا ہدف مرتب کیاجس میں انعام اللہ60 اور شعیب 39 رنز بنا کر حاوی رہے ۔ جواب میں،لوزین سی سی 179 رنز بنا سکی جس میں شہریار نے 51 اور مبشر نے41 رنز بنائے ۔
نواب نے 4 جبکہ انعام اللہ،شعیب اور عالم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔انعام اللہ مین آف دی میچ قرارپائے۔درعیہ لیگ میں،سجاد آفریدی 222رنز اور 10 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر نامزدہوئیجبکہ اصغر خان فراموز362 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے بازاورنوابزادہ نعیم خان 12 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین بولرمنتخب ہوئے۔ فائنل کے اختتام پر پروقار تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔آر سی اے کے جنرل سیکرٹری ناصر عباسی نے تقریب کی میزبانی کی۔ مہمانِ خصوصی ساؤتھ ایشین کمیونٹی پارٹنر برائے ویسٹرن یونین سعودی عرب انور حسین خان تھے جبکہ صدر آر سی اے اور چیئرمین ایگزیکٹو کونسل سعودی کرکٹ سینٹر طارق جاوید سی اِی او، آر سی ایندیم بابر اور سینئر نائب صدر آر سی اے کریم خان اعزازی مہمانوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر آر سی اے رجسٹرڈ ٹیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کریم خان نے آر سی اے کی تمام ٹیموں کو 2016-2017 سینزن کے دوران بہترین کرکٹ کھیلنے پر شکریہ ادا کیا۔سی اِی او ندیم بابر نے پیٹرن انچیف آر سی اے ڈاکٹر جنرل امیر عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعودکا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انکے مکمل تعاون کو سراہا۔ آر سی اے صدرطارق جاویدنے آر سی اے ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے پر ویسٹرن یونین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے آر سی اے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو ٹورنامنٹ کے بہترین انعقاد پرحوصلہ افزائی کی اور انکی کاوشوں کو سراہا ۔مہمانِ خصوصی جناب انور حسین نے آر سی اے ٹورنامنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ اِس ٹورنامنٹ میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا گیا اوراِسے پیشہ ورانہ انداز میں چلانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ویسٹرن یونین آئندہ بھی آر سی اے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے مکمل تعاون کرے گا۔ اِس موقع پر،ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور انعامات سے نوازا گیا۔ویسٹرن یونین کی جانب سے بھی بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹیلی ویژنز اور سمارٹ فونز تقسیم کئے گئے۔تقریب کے آخر میں، لکی ڈرا کا اہتمام کیا گیا اور جیتنے والے خوش قسمتوں کوقیمتی تحائف سے نوازا گیا۔

شیئر: