Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المسافر ٹریول کمپنی ’ریاض ایئر’ کی ابتدائی پارٹنر بن گئی

سعودی عرب کی سیاحتی ٹریول کمپنی ’المسافر‘ مملکت کی نئی فلیگ کیریئر ایئرلائنز ’ریاض ایئر‘ کی ابتدائی پارٹنر بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں دوسرے سعودی ٹورازم فورم کے موقع پر ’سیرا گروپ‘ میں شامل ’المسافر‘ کے سی ای او  مزمل اے حسین نے بتایا ہے کہ ایئرلائنز کے ساتھ تعاون کو حتمی شکل دیدی ہے۔
سیاحتی کمپنی المسافر کے سینیئر ایگزیکٹو نے بتایا کہ دونوں کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجیز کو ضم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔
انضمام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ریاض ایئر کا مواد کمپنی کے پلیٹ فارم پر صارفین کے لیے دستیاب رہے۔
سی ای او نے بتایا کہ ہماری کمپنی ’ریاض ایئر‘ کے ساتھ شراکت کرنے والی پہلی سعودی ٹریول کمپنی بن گئی ہے۔
ہم ٹیکنالوجیز کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے ٹیسٹ لانچنگ کی تیاری کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے صارفین کے لیے ائیرلائنز کی تمام معلومات المسافر پر دستیاب ہوں۔

اس بات کو یقینی بنائیں گے ائیرلائنز کی تمام معلومات ’المسافر‘ پر دستیاب ہوں۔ فوٹو عرب نیوز

مزمل اے حسین نے مزید بتایا کہ ہم  بہت جلد ایئرلائنز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری ٹیکنالوجی ایک ساتھ کام کرے گی۔
دنیا بھر سے آنے والے مسافروں کو اپنی پروازوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔
ہم مملکت کو ایک منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ مل کر ’ریاض ایئر‘ کے مسافروں کو اپنی کمپنی المسافر کی خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
مزید برآں سینئر ایگزیکٹو نے تقریب کے دوران کمپنی کی طرف سے جاری کردہ مملکت میں سفر کے رجحانات کی تازہ ترین رپورٹ پر روشنی ڈالی۔
 

شیئر: