خلیجی ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے یکساں قانون کی منظوری
’شوری کا اجلاس نائب صدر ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی کی سربراہی میں ریاض میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی مجلس شوری نے اپنے معمول کے اجلاس کے میں خلیجی ممالک کے مابین بین الاقوامی بری ٹرانسپورٹ کے یکساں قانون کی منظوری دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مجلس شوری کا اجلاس نائب صدر ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی کی سربراہی میں ریاض میں ہوا ہے۔
مجلس شوری نے صحت کے لیے مختص غیر منقولہ جائیداد میں سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔
مجلس شوری نے دوست ممالک کے ساتھ ہونے والی یادداشتوں اور تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی عرب اور مالی کے درمیان فضائی ٹرانسپورٹ کے معاہدے کے علاوہ جزائر قمر کے ساتھ حقوق انسانی کی یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔