Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں لیپ ٹاپ کی چوری، ایشیائی شہری کو قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزا

 سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر چوری کا انکشاف ہوا ( فوٹو: وام)
دبئی کی ایک عدالت نے ایک ایشیائی شہری کو بڑے ریٹیل سٹور سے تقریبا تین ہزار درہم مالیت کا لیپ ٹاپ چوری کرنے پر ایک ماہ قید اور امارات سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ملزم نے ایک سٹور میں رش کےدوران اس موقع سے فائدہ اٹھایا جب سٹور کے ملازمین کسٹمرز کی مدد میں مصروف تھےا ور الیکڑانک ڈیوائسز ڈسپلے تھیں۔
ملزم سٹور نے الیکڑانکس سکیشن میں ڈسپلے پر رکھے ایک لیپ ٹاپ سے سکیورٹی ٹیگ کو ہٹا کر ناکارہ بنایا پھر ڈیوائس چھپا کر سٹور سے باہر نکل گیا جبکہ سٹور مکمل طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں تھا۔
دو دن بعد ایک سکیورٹی سپروائزر نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو چوری کا انکشاف ہوا۔ پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ تفتیش کاروں نے ملزم کو نشاندہی کے گرفتار کرلیا۔
دبئی بپلک پراسیکیوشن کی جانب سے تفتیش کے دوران ملزم نے چوری کا اعتراف کیا تاہم جب مقدمہ عدالت میں پہنچا تو ملزم نے اعترافی بیان اسے انکار کیا اور دعوی کیا کہ جرم کسی اور نے کیا ہے۔ اس نے عدالت سے نرمی کی درخواست کی۔
عدالت نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزم کے ابتدائی اعترافی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دفاع کو مسترد کردیا اور اسے چوری کا مجرم قرار دیا۔
 عدالت نے ایشیائی شہری کو ایک ماہ  قید کی سزا سنائی، 2,999 درہم بطور جرمانہ ادا کرنے اور سزا مکمل ہونے پر بے دخلی کا حکم بھی دیا۔

 

شیئر: