Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے ’چیک کلیئرنگ سروس‘ خود کار خدمات میں شامل کردی

سینرل بنک کا ای، سروسز پورٹل ڈیجیٹل متبادل فراہم کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سینٹرل بنک (ساما) نے ’چیک کلیئرنگ سروس‘ کو خود کار خدمات میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سروس کا مقصد ورکنگ ڈے کے اندر چیک کی کلیئرنس کو مکمل کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ساما نے بیان میں کہا’ یہ اقدام بنک کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سٹرٹیجی فریم ورک کے مطابق ہے جو افراد اور اداروں کو ایک محفوظ اور یونیفائیڈ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود کار خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔‘
بنک کا ای، سروسز پورٹل روایتی لین دین کے طریقوں کے لیے ڈیجیٹل متبادل فراہم کرتا ہے۔ صارف کے تجربے کو تیز پروسیسنگ، آسان رسائی اورجدید ڈیٹا پروٹیکشن اقدامات کے ذریعے بہتر بناتا ہے۔
ای سروس پورٹل کئی اضافی خدمات فراہم کرتا ہے جن میں اکاونٹ کی انکوائری، ڈپازٹس شامل ہے۔
اس کے علاوہ مالیاتی اداروں کے خلاف شکایات جمع کرانا، پرسنل ڈیٹا کے حقوق کی درخواستیں اور لیڈر شپ پوزیشن کے لیے ’نان آبجیکشن کلیئرنس‘ کی درخواست شامل ہے۔
اس سے قبل سعودی سینٹرل بینک نے مملکت بھر کے بنکوں میں اکاونٹس کھولنے کے لیے ’وزیٹرآئی ڈی‘ کی منظوری کی اعلان کیا تھا۔

 وزیٹر آئی ڈی کو بنکنگ سیکڑ کے لیے منظو شدہ دستاویز قرار دیتے ہوئے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو بنک اکاونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے سعودی سنٹرل بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کو آسان بنانے اور سہولتوں کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کےلیے ضوابط مرتب کیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری خدمات بہتر و آسان انداز میں فراہم کی جاسکیں۔

 

شیئر: