Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ کے صحرا میں صوفی نائٹ، حاضرین قوالی پر جھومتے رہے

شارجہ میں گرینڈ صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے آئے قوال اور فنکاروں نے سروں کے رنگ بکھیرے۔ صحرا ملیحہ میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں معروف قوال استاد شاہجہاں نے عارفانہ کلام پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔
اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ قوالی کے فن کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محفل سماع کے منتظم وسیم نذر کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔‘
گرینڈ صوفی نائٹ میں امارات کی مختلف ریاستوں سے محفل سماع کے شوقین اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور قوالی کے ساتھ ساتھ روایتی پاکستانی کھانوں کا لطف بھی اٹھایا۔ کاشان تمثیل کی رپورٹ

شیئر: