Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی خفیہ بندرگاہ میں ریچھ داخل

 ماسکو .... ایک آوارہ کتھئی ریچھ روس کی ایک خفیہ بندرگاہ میں داخل ہوگیا جہاں ایٹمی آبدوزوں کی سروس اور مرمت کا کام ہوتا ہے۔ کسی نے اسکی وڈیو اتار کر ویب سائٹ پر ڈالدی۔جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ایمرجنسی کی وزارت کے ایک اعلیٰ افسر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ ریچھ گھس آیا اس لئے سب لوگ چھپ جائیں اور اپنا دفاع کریں۔ ماسکو کے اس علاقے میں غیر ملکیوںکے داخلے پر پابندی ہے۔ علاقے میں 23ہزار سے زیادہ لوگ آباد ہیں ۔ وڈیو دیکھنے کے بعد لوگوں نے مذاق کرنا شروع کردیا ہے کہ یہ ریچھ مغربی ملکوں کا جاسوس بھی ہوسکتا ہے۔ وڈیو میں ایک مرتبہ یہ بھی نظر آیا کہ ایک کتا ریچھ کا تعاقب کررہا ہے۔ ایک اخبار کا کہناہے کہ جنگلات کاٹنے کے نتیجے میں ریچھ اب شہری علاقوں میں گھس آتے ہیں۔ اس سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں جانوروں کو کم خوراک مل رہی ہے۔ بعد میں پولیس اور رینجرز نے ریچھ کو شہر سے نکالنے میں مدد کی۔ کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ 

شیئر: