Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: ’غزہ میں بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیاں امن وسلامتی کےلیے خطرہ‘

کابینہ نے قومی فریم ورک اور ریلوے سسٹم کے ضوابط کی منظوری دی (فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی سربراہی میں منگل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اندرونی محکموں کو منظم کرنے کےلیے قومی فریم ورک اور ریلوے سسٹم کے ضوابط کی منظوری دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں معذور افراد کے لیے غیرسرکاری اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے ضوابط مقرر کرنے جبکہ مخصوص افراد کے لیے پیشہ ورانہ پروگرام کے ضوابط مرتب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان کو جمہوریہ تاجکستان کے صدر کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کے علاوہ ولی عہد مملکت اور وزیراعظم سے یوکرین صدر اور رشین فیڈریشن کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے ہونے والی صورتحال پر بھی کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ کو برازیل میں ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزرا کونسل نے سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کو گیس کے ذخائر میں اضافے کے حوالے سے ملنے والی کامیابیوں کو خوش آئند قرار دیا۔
کابینہ نے عرب وزرائے داخلہ کے 41 ویں اجلاس کے حوالے سے بھی مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا جس خطے کے امن و استحکام اور ترقی کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کو سراہا گیا تھا۔
کونسل نے فلسطین اور خاص کرغزہ پٹی اور اس کے گرد ونواح میں پیش آنے والی انسانی صورتحال کی سنگینی کو ختم کرنے کے معاملے پر بحث کرتے ہوئے وہاں بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں کو بین الاقوامی امن وسلامتی کےلیے خطرہ قراردیا۔

 سیاحت کے شعبے میں ہونے والی مثالی ترقی کو سراہا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

 اجلاس میں مملکت میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قرار دیا۔ اقوام متحدہ کی سیاحتی تنظیم اور ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس 2023 کے دوران مملکت میں 100 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی کا حوالہ بھی دیا گیا۔
 اجلاس کے ایجنڈے میں شامل موضوعات پر بحث ہوئی جن میں شوری کونسل کے علاوہ سیاسی اور امن کمیٹی کے علاوہ دیگر امور شامل تھے۔
اجلاس میں وزیر صحت یا انکے مقرر کردہ نمائندے کو ترکمانی وزارت صحت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا جس کے تحت دونوں ملک ادویہ سازی اور امور صحت میں تعاون کریں۔

شیئر: