Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں رمضان کےلیے 25 ہزار نئے قالین بچھائے گئے

مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام میں رمضان المبارک کےلیے 25 ہزار نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔‘
چونکہ رمضان عبادت اور روحانیت میں اضافے کا مہینہ ہے۔ مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تراویح کےلیے بھی بڑی تعداد میں نمازی آتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ’ مسجد کے اندر وضو کے لیے 50 مقامات اور صحن میں تین ہزار بیت الخلا موجود ہیں۔‘

مسجد کے اطراف 15 ہزار زمزم کے کنٹینر موجود ہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)

’مسجد کے اطراف 15ہزار زمزم کے کنٹینر اور 150 زمزم واٹر سٹیشنز موجود ہیں۔‘
ترجمان ماھر بن منسی الزہرانی نے مزید کہا ’مسجد کو دن میں دس مرتبہ دھویا اور سینیٹائز کیا جاتا ہے چوبیس گھنٹے کے دوران 400 سپروائزرز کی نگرانی میں چار ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔‘
’خوشگوار ماحول یقینی بنانے کےلیے تین ہزار لٹر معیاری ایئر فیشنرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

شیئر: