Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کے بیڑے میں دو نئے طیارے، نشستوں میں 25 فیصد اضافہ

7 اور 14 مارچ کو دو نئے طیارے ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس کے فضائی بیڑے میں دو نئے ایئربس طیارے شامل ہوئے ہیں۔ رمضان میں ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کےلیے نشستوں کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔
فلائی ناس کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر1.2 ملین تک پہنچ گئی۔
عاجل ویب  کے مطابق7 مارچ اور 14 مارچ کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو نئے اے 320 نیوطیارے پہنچے ہیں۔
فلائی ناس کو شیڈول کے مطابق 2024 کے دوران کل چھ اے 320 نیو طیارے ملنے والے ہیں۔
فلائی ناس 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کو ہفتے میں ڈیڑھ ہزار پروازوں کے ساتھ جوڑتی ہے۔2007 میں اپنے آغاز کے بعد سے ساٹھ ملین سے زیادہ مسافر سفر کرچکے ہیں اس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق 165 ملکوں اور بین الاقوامی مقامات تک پہنچنا ہے۔
سعودی عرب کی قومی شہری ہوابازی حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنا اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: