Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں دکانوں پر سعودائزیشن کی پابندی کے لیے تفتیشی دورے

تفتیشی کمیٹی نے مارکیٹ کی 72 دکانوں کا جائزہ لیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے نجران ریجن میں سعودائزیشن کی تفتیشی کمیٹی نے دکانوں پر سعودی ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے متعدد مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
سبق نیوز کے مطابق تفتیشی کمیٹی نے مارکیٹ میں 72 دکانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کام کرنے والے سعودی ملازمین کے کوائف کا جائزہ لیا تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جا سکے کہ دکانوں پرسعودائزیشن کے قانون پرعمل کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں ملبوسات کی دکانوں پر94 سعودی ملازمین متعین تھے جن میں 5 سعودی خواتین شامل تھیں۔
واضح رہے مملکت میں متعدد پیشے غیرملکیوں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں جن میں ملبوسات کی دکانوں پر کام کرنے والے بھی شامل ہیں۔
ان دکانوں پرسیلز کاونٹرز پرسعودی اہلکاروں کو تعینات کرنا ضروری ہے۔
سعودائزیشن کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے روزگار سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
مملکت کے تمام ریجنز میں سعودائزیشن کے قانون پرسختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: