Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا، خدمات کا جائزہ

2027 تک مدینہ ایئرپورٹ سے 17 ملین مسافروں کو سہولت ملے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے جمعے کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں، خدمات کے علاوہ پیسنجر اور حج و عمرہ لاؤنج کا بھی جائزہ لیا۔  64 چیک ان کاؤنٹرز،ویٹنگ ایریاز اور سیلف سروس سیاحتی ویزے کے اجرا کےلیے نصب مشینوں کا بھی معائنہ کرایا گیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ کوعمرہ زائرین کے معاملات تیزی سے نمٹانے، ان کے ایئرپورٹ پہنچنے اور باہر نکلنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر صالح الجاسر کو ایئرپورٹ کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
اس وقت  ایئرپورٹ کی گنجائش 12 ملین مسافروں کی ہے۔ توسیع مکمل ہونے پر اندرون ملک مسافروں کی گنجائش سالانہ 3.5 ملین تک ہوجائے گی۔
نئے منصوبے کے بعد 2027 تک ایئرپورٹ کی گنجائش سالانہ 17 ملین مسافروں تک پہنچنے کا ہدف ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: