Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری بحران کیلئے ثالثی جاری رکھیں گے، کویت

  کویت .... کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے واضح کیا ہے کہ انکا ملک سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور قطر کے درمیان بحران حل کرانے کیلئے ثالثی کی مساعی جاری رکھے گا۔ قطری بحران برادر ممالک گفت و شنید کے ذریعے خلیجی خاندان کے دائرے میں حل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر خلیجی ممالک کے خدشات سمجھنے کیلئے تیار ہے۔ قطر خلیجی ممالک کے ساتھ افہام و تفہیم کے لئے رضامند ہے۔کویتی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ خلیجی برادران کے درمیان بات چیت کے ذریعے اختلافات کا حل ہونا اٹل ہے۔ شیخ صباح الخالد نے کویت کی جانب سے ان تمام ممالک کیلئے قدرو منزلت کا اظہار کیا جنہوں نے مصالحتی مساعی کی حمایت کی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ کویت موجودہ بحران میں اختلاف کی وجوہ سے نمٹنے اور برادرانہ تعلقات میں کشیدگی دور کرنے کیلئے اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوگا۔کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جی سی سی کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امیر کویت نے سعودی عرب، امارات اور قطر کا دورہ کیا اور کشیدگی ختم کرانے کیلئے مختلف طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: