Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلدلی زمین میں مردہ وہیل

سائیل بیچ ،نیوساﺅتھ ویلز..... نیو ساﺅتھ ویلز کے اس ساحلی علاقے پر جہاں پانی نسبتاً بہت کم رہتا ہے اور زمین بڑی حد تک دلدلی ہو چکی ہے ۔ ایک وہیل مردہ حالت میں ملی جو 12 میٹر لمبی تھی اور کبڑی نسل سے تعلق رکھتی تھی ۔ مقامی کوسٹ گارڈ وغیرہ کا کہنا ہے کہ اتھلے پانی اور دلدل میں یہ وہیل بری طرح پھنس گئی تھی کہ اس کا سانس لینادوبھر ہو گیاتھا اور اس وجہ سے اسے بچانا ناممکن بن گیاتھا ۔ چنانچہ بہت غوروخوص کے بعد اس پر رحم کھاتے ہوئے اسے ہلاک کر دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم ساحلی انتظامیہ کی ترجمان خاتون کا کہنا ہے کہ اس وہیل کو ہلاک کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا اور اب جبکہ ہلاک کیا جا چکا ہے ۔ ہم لوگوں کے دل اب بھی غمگین ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاید یہ سالانہ نقل مکانی کےلئے نکلی تھی کہ راستے میں اس دلدلی علاقے میں پھنس گئی ۔ جہاں اسے یہ وہیل ملی ہے ۔ نیو ساﺅتھ ویلز کا وسطیٰ ساحلی علاقہ ہے ۔ سب سے پہلے ساحلوں کی سیر کےلئے آنیوالے لوگوں نے اسے دیکھا اور متعلقہ حکام کو خبر کی ۔ وہیل کا وزن کم از کم 10ٹن ہو گا اورامکانی طور پر صبح سویرے ہی یہاں آکر پھنس گئی تھی ۔ اسے ہلاک کرنے سے پہلے بہت سے ماہرین سے رائے معلوم کی گئی اور پھر اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ اس کی حالت بالکل غیر ہو گئی تھی ۔ 

شیئر: