Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کے پہلے لفظ سے ماں سرشار

لندن ...... ممتا کا تقاضہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کی ہر حالت اور ہر حرکت سے سرشاری اور لطف اندوزی کا اظہار کرے ۔ یہ کام ارادتاً نہیں ہوتا از خود ہو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بچے کوئی معصومانہ حرکت کرتے ہیں تو مائیں بہت خوش ہوتی ہیں ۔ حرکتوں کے علاوہ ماﺅں کےلئے اپنے بچوں کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی بہت پیارے لگتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب یہاں ماں نے اپنی بچی کے منہ سے کوئی لفظ پہلی بار نکلتے دیکھا اور سنا تو وہ بیحد جذباتی ہو گئی ۔ جذبات کا عالم یہ تھا کہ ماں کا چہرہ بھی سرخ ہوگیا اور آنکھیں بھی نم ناک ہو گئیں۔ یہ صورتحال ننھی بچی کےلئے بڑی پریشان کن تھی چنانچہ گھبراہٹ کے عالم میں وہ بھی بے اختےار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔ واضح ہو کہ والدین کےلئے یہ لمحہ ہمیشہ یاد گار اور خوشگوار رہتا ہے جب وہ بچے کے منہ سے کوئی لفظ سنتے ہیں ۔ والدین نے اس بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے جسے لوگ بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں ۔ وڈیو دیکھنے والے ایک شخص نے لکھا ہے کہ بچی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے وہ آئندہ زندگی میں ماما اور ٹراما یعنی ”امی اور مصیبت“میں کوئی فرق محسوس نہیں کر سکے گی ۔ 

شیئر: