Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ سے متجاوز

مارچ میں 28 ہزار سعودی کارکن نجے شعبے میں شامل ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی کمیٹی برائے محنت کا کہنا ہے کہ ’پچھلے ماہ نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔‘
کمیٹی کی جانب سے مارچ 2024 کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نجی سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار197 تک پہنچ گئی ہے۔‘
عکاظ کے مطابق سعودی کارکنوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 226 جبکہ سعودی خواتین کا رکنوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 721 تک پہنچ چکی ہے۔
نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی مردوں کی تعداد 85 لاکھ 15 ہزار 785 ہے جن میں سے غیرملکی خواتین 3 لاکھ 59 ہزار 465 ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’مارچ کے مہینے میں 28 ہزار 161 سعودی کارکن نجے شعبے میں شامل ہوئے جن میں مرد و خواتین شامل ہیں۔‘

شیئر: