Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل کی پیوند کاری کے بعد لڑکے کا رقص

میری لینڈ.... میری لینڈ میڈیکل سینٹر نے 16سالہ لڑکا ٹین اپنے دل کی کامیاب پیوند کاری کے بعد اتنا خوش ہوا کہ اپنے بستر کے قریب ہی ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کے ساتھ ناچنے لگا ۔ کہا جاتا ہے کہ اماری ہال نامی لڑکے کا دل پیدائشی طورپر کمزور تھا اور دل کا بایاں حصہ بطور خاص خراب ہو چکا تھا ۔ مختلف جگہوں پر علاج کے بعد دل کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا گیا جو کامیاب ثابت ہوا ۔ آپریشن کے چھٹے دن یہ باہمت لڑکا اپنی فیملی، اسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کے ساتھ ناچتا نظر آیا ۔ اس موقع پر ایک شوخی کا مظاہرہ بھی کیا اور کہا کہ وہ عورتوں کے ساتھ ناچنا چاہتاہے جس پر موقع پر موجود عورتیں ہنس پڑیں ۔ واضح ہو کہ اس بچے کو متبادل دل کی تلاش میں کئی مہینے تک انتظار کرنا پڑا تھا اب نہ صرف بچہ بلکہ اس کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر بھی بیحد خوش ہیں ۔ 

شیئر: