Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج ناتھ اور وینکیا نائیڈو کی سونیا گاندھی سے ملاقات

نئی دہلی۔۔۔۔نئے صدر جمہوریہ کے انتخاب کے بارے میں ابھی تک پراسراریت باقی ہے۔ بی جے پی کے مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ اور وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی سے 30منٹ تک ملاقات کی بعد میں سینیئر کانگریسی رہنما ملک ارجن اور غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں نے کوئی نام نہیں دیئے اس لئے اتفاق رائے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں رہنما صرف ملاقات اور تعاون حاصل کرنے آئے تھے۔ راج ناتھ اور نائیڈو شام میں بائیں بازو کے سینیئر رہنما سیتا رام یچوری سے بھی ملیں گے۔انتخاب کے سلسلے میں فریقین اپنے کارڈ ظاہر نہیں کررہے جبکہ صدر جمہوریہ کا انتخاب اتفاق رائے سے ہونا ممکن نظر نہیں آرہا ۔بی جے پی ایسے کسی بھی امیدوار کو صدر جمہوریہ بنانے کا ارادہ نہیںرکھتی جس کا ماضی میں ان سے کوئی رابطہ نہ ہو۔بی جے پی کو تاریخ میں یہ پہلا موقع ملا ہے کہ وہ اتنے بڑے عہدے پر اپنے امید وار کو کامیاب کراسکتی ہے۔پچھلی مرتبہ اس نے ممتاز ایٹمی سائنسداں اے پی جے عبدالکلام کو صدر منتخب کرایا تھا۔

شیئر: